صحرائے سینائی میں کار بم دھماکا 26 مصری فوجی ہلاک متعدد زخمی

28زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک، دھماکا کاربم تھا جس کے ذریعے جہادیوں نےایک چیک پوسٹ کونشانہ بنایا،سیکیورٹی حکام


AFP October 25, 2014
صدرالسیسی نے صورتحال پرغور کیلیے نیشنل ڈیفنس کونسل کا اجلاس بلالیا، پچھلے کچھ عرصے کے دوران سیکیورٹی فورسز پرہونیوالا بڑاحملہ ہے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

مصر کے جزیرہ نما سینا میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم ازکم 26فوجی ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا کار بم کا تھا جسکے ذریعے مبینہ طور پر جہادیوں نے ایک چیک پوسٹ کونشانہ بنایا، مصرکے صدرالسیسی نے صورتحال پرغور کیلیے نیشنل ڈیفنس کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سیکیورٹی فورسز پر ہونیوالے حملوں میں ایک بڑا حملہ ہے۔ قبل ازیں ایسے بعض حملوں کی ذمے داری انصاربیت المقدس نامی تنظیم قبول کرتی رہی ہے۔ مصرکے سابق صدر مرسی سے اقتدار چھینے جانے کے بعد اور مظاہرین پرالسیسی کے ظالمانہ کریک ڈاؤن کے بعدایسے حملوں میں فوجی اور پولیس اہلکاربڑی تعداد میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں