سوات میں فورسز کی گاڑی اور مسافر وین میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق 9 زخمی

زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال متنقل کردیا جہاں 4 زخمیوں کو تشویش ناک حالت پر ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور بھجوادیا گیا۔

کانجو سے کبل جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی علی گرامہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی فوٹو: فائل

لاہور:
کبل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں کانجو سے کبل جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی علی گرامہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا جہاں4 زخمیوں کو تشویشناک حالت پر ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور بھجوادیا گیا۔
Load Next Story