ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہتحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی ہوئیآئی آرآئی سروے

مسلم لیگ ن صرف پنجاب کے بل بوتے پرقومی اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔


ویب ڈیسک September 29, 2012
مسلم لیگ ن صرف پنجاب کے بل بوتے پرقومی اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔

آئی آرآئی کے تازہ سروے کے مطابق آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 3.7 فیصد اضافے کے ساتھ قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بنے گی، جبکہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی ہوگئی۔

معروف تھنک ٹینک انٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ کا تازہ سروے رواں سال 10 جولائی اور 15 اگست کےدوران کیا گیا، سروے میں شہری علاقوں کے 33 فیصد اور دیہات کے 62 فیصد افراد سےسوالات کیے گئے، تحریک انصاف کی سخت تنقید کے باوجود مسلم لیگ ن صرف پنجاب کے بل بوتے پرقومی اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔

سروے نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں بہترپوزیشن ہونے کےباوجود تحریک انصاف کےووٹ بنک میں مسلم لیگ ن کے ووٹ بنک میں 3.7 فیصداضافہ ہوا ہے، جبکہ 22.6 فیصد کمی آئی ہے، پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کو28 فیصد ،تحریک انصاف 24 فیصداورپیپلزپارٹی کو 14 فیصدافرادنےاپنی پسند قراردیا۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کیلئےمسلم لیگ ن کو 33 فیصد افراد نے پسند کیا، اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں 4.9 فیصد اضافہ ہواہے، جبکہ تحریک انصاف کو 18.2 فیصد نقصان سے 27 فیصد ووٹ ملےہیں، پیپلزپارٹی کو22.2 فیصد کمی کےساتھ 7 فیصد لوگوں نے ووٹ دیئے، مسلم لیگ ق صرف 2 فیصد لوگوں کاانتخاب ٹھہری۔

سندھ میں پیپلزپارٹی نے39 فیصد حمایت حاصل کی تاہم پارٹی کی مقبولیت میں 7.1 فیصد کمی آئی ہے،تحریک انصاف کو 13 فیصد،مسلم لیگ ن کو6 فیصد، ق لیگ کو3 فیصد افراد نےسندھ میں اپنا انتخاب قراردیا، صرف ایم کیو ایم کو 22.2 فیصد اضافے کے ساتھ 11 فیصد افراد کی حمایت ملی۔

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف 30 فیصد حمایت کےساتھ سرفہرست ہے تاہم اس کےووٹ بنک میں 38.8 فیصد کمی آئی ہے، پیپلزپارٹی کے ووٹ بنک میں 75 فیصد کمی آئی اوراسے 2 فیصد نے پسند کیا، حکمران عوامی نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں 52.3 فیصد کمی آئی اوراسےصرف 1 فیصدافراد نے پسند کیا، جےیوآئی ف کو 5 فیصد ووٹ ملے مگر اس کی مقبولیت میں بھی 37.5 فیصد کمی آئی ہے۔

بلوچستان میں بھی تحریک انصاف 26 فیصد حمایت کےساتھ پہلے نمبر پرہےتاہم اس کےووٹ بنک میں 38.8 فیصدکمی آئی، مسلم لیگ ن جسے پہلے 11 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل تھی اب صرف 8 فیصد ووٹ ملے، پیپلزپارٹی کو5 فیصد ووٹ ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں