قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران شعیب ملک کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

میچ ریفری کی جانب سے شعیب ملک کے مشکوک بالنگ ایکشن کے حوالے سے تاحال کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، پی سی پی۔

قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران فیلڈ امپائرز قیصر وحید اور جمیل کامران نے شعیب ملک کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا۔ فوٹو؛ فائل

جادو گرد اسپنر کے بعد قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران آل راؤنڈر شعیب ملک کا بالنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران فیلڈ امپائرز قیصر وحید اور جمیل کامران نے آل راؤنڈر شعیب ملک کے مشکوک بالنگ ایکشن سے متعلق رپورٹ میچ ریفری کو ارسال کی تاہم پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کے مشکوک بالنگ ایکشن سے متعلق رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی، ریفری میچ کے اختتام پر اپنی رپورٹ بھیجتا ہے۔


واضح رہے کہ قائداعظم ٹرافی میں شعیب ملک زرعی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے پہلی اننگز میں کراچی ڈولفن کے خلاف 70 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے جادو گر اسپنر سعید اجمل پر آئی سی سی کی جانب سے بالنگ ایکشن مشکوک ہونے کے باعث پابندی عائد کر دی گئی تھی جب کہ بھارت میں ہونے والی چیمپینر لیگ کے دوران محمد حفیظ اور سعد نسیم کے بالنگ ایکشن پر بھی اعتراض کیا گیا تھا۔

Load Next Story