مہاجر متروکہ سندھ کے وارث ہیں اور صوبہ چاہتے ہیں خواجہ اظہار الحسن

ہم نے پہلے پاکستان بنایا پھر ہجرت کی اور مہاجر اپنے حصے کا پاکستان ساتھ لے کر آئے، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک October 25, 2014
ہم نے پہلے پاکستان بنایا پھر ہجرت کی اور مہاجر اپنے حصے کا پاکستان ساتھ لے کر آئے تھے، خواجہ اظہار فوٹو؛فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ مہاجر متروکہ سندھ کے وارث ہیں اور متروکہ سندھ پر مشتمل صوبہ چاہتے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے پاکستان بنایا پھر ہجرت کی اور مہاجر اپنے حصے کا پاکستان ساتھ لے کر آئے تھے جبکہ سندھ کی ایک کروڑ ایکڑ زمین پر جاگیرداروں کا قبضہ ہے اور وہ سرزمین متروکہ سندھ پر قابض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بسنے والے افغان پاکستان میں مہاجر نہیں پناہ گرین ہیں جبکہ مہاجر متروکہ سندھ کے اصل وارث ہیں۔


واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پہلی مرتبہ اسمبلی فلور پر مہاجر صوبے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مہاجروں کی امنگوں کے مطابق صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں