کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دے رہے ہیں سرتاج عزیز

بھارت مسئلہ کشمیر کا اپنے طریقے سے حل چاہتا ہے لیکن پاکستان اس کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گا، مشیر خارجہ


ویب ڈیسک October 25, 2014
قوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو مزید متحرک بنانے کے لئےعالمی سطح پر کوششیں کر رہے ہیں۔، سرتاج عزیز فوٹو:فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئیے۔ کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئیے۔ کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دے رہے ہیں، ہم اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو مزید متحرک بنانے کے لئےعالمی سطح پر کوششیں کر رہے ہیں۔ حکومت مختلف ممالک میں خصوصی نمائندے بھیجے گی تاکہ انہیں کنٹرول لائن پر بھارت کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ بھارت مسئلہ کشمیر کا اپنے طریقے سے حل چاہتا ہے لیکن پاکستان اس کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں غیرموثر نہیں ہوئیں۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی کارروائی کا ردعمل اتنا شدید نہیں تاہم فوجی اور انٹیلی جنس سطح پر اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائی کے باعث دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں