کراچی اہلسنت جماعتوں کی ’’تحفظ ناموس مصطفیٰ ‘‘ریلی

حکومت کی جانب سے 3 دن کیلئےریلی نکالنے پرپابندی عائد تھی


ویب ڈیسک September 29, 2012
حکومت کی جانب سے 3 دن کیلئےریلی نکالنے پرپابندی عائد تھی. فوٹو ایکسپریس

اہلسنت جماعتوں نے نمائنش چورنگی سے تبت سینٹرتک ''تحفظ ناموس مصطفیٰ ''ریلی نکالی جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت پرہرمسلمان اپنی جان قربان کرنے کوتیارہے۔ انہوں نے کہا کہ روضہ رسولﷺ پرتمام اسلامی ممالک کے نمائندوں کواکٹھا ہونا چاہئے اور توہین رسالت کے حوالےسےسخت قانون سازی کی جانی چاہئے۔

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری نے اس موقع پرکہا کہ سرکاردوعالمﷺ کا پرچم بلند کرنے کے لئے سنی تحریک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے شہرمیں دفعہ 144 کے تحت ہرقسم کے جلسے اورجلوسوں پر3 دن تک پابندی عائد کردی تھی تاہم اہلسنت جماعتوں کے وفد نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے بعد ریلی نکالنے کی اجازت دے دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں