یونس خان پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے

یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کر کے انضمام الحق کا 25 سنچریوں کا ریکارڈ توڑا


ویب ڈیسک October 25, 2014
یونس خان 92 ٹیسٹ میچز میں 26 سنچریوں اور 28 ففٹیز کی مدد سے 7819 رنز بنا چکے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

قومی ٹیم کے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز یونس خان آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں لگاتار دوسری سنچری بنا کر پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔


دبئی کے انٹر نیسشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں بھی شاندار سنچری بنا کر نہ صرف پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے بلکہ آسٹریلیا کے خلاف 40 سال بعد ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ یونس خان نے سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق کا 25 سنچریوں کا ریکارڈ اسی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں برابر کیا تھا۔ یونس خان 92 ٹیسٹ میچز میں 26 سنچریوں اور 28 ففٹیز کی مدد سے 7819 رنز بنا چکے ہیں۔


یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں شاندرا سنچری اسکور کر کے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ممالک کے خلاف سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ یونس خان نے دبئی ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 2 سنچریوں کی مدد سے 209 رنز بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |