او آئی سی گستاخانہ فلم اور خاکوں کےخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

قرارداد میں گستاخانہ فلم اور خاکوں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت ابھارنے کی کوشش قرار دیا گیا


ویب ڈیسک September 29, 2012
قرارداد میں گستاخانہ فلم اور خاکوں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت ابھارنے کی کوشش قرار دیا گیا. فوٹو رائٹرز

او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں گستاخانہ فلم اور خاکوں کےخلاف پاکستان کی قرارداد منظور۔

نیویارک میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی، جس میں توہین مذہب کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا گیا، قرارداد میں گستاخانہ فلم اور خاکوں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت ابھارنے کی کوشش قرار دیا گیا، اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اظہار رائے کی آزادی کے نام پر اسلام کے خلاف مسلسل اقدامات پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستانی قراداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسے واقعات کے خلاف مناسب قانون سازی کریں، انہوں نے اسلامی ممالک میں اتحاد اور یکجہتی پر بھی زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں