ارسلان افتخار کا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

ارسلان افتخار تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے


ویب ڈیسک October 25, 2014
عمران خان اور تحریک انصاف کے استعفے فوری طور پر منظور کیے جائیں، ارسلان افتخار، فوٹو:فائل

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق ارسلان افتخار نے تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ پیر کا لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سردار ایاز صادق کے خلاف درخواست دائر کریں گے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے استعفے فوری طور پر منظور کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں