بھارت کا جنگی جنون انتہا پر پہنچ گیا اسرائیل سے جدید جنگی سامان خریدنے کا معاہدہ

بھارت کم از کم 8 ہزار اسپائک میزائل اور 300 لاؤنچرز خریدے گا جس کی کل مالیت 5 کروڑ 25 لاکھ ڈالر یا 32 ارب روہے ہوگی


بھارتی حکومت نے 13 ارب ڈالر کے دفاعی منصوبوں کی بھی منظوری دے دی، فوٹو:فائل

ABU DHABI: ہندو قوم پرست جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے حکومت سنبھالتے ہی بھارتی جنگی جنون میں تیزی آگئی ہے اور اسی سلسلے میں بھارت نے امریکی میزائل شکن دفاعی سسٹم کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی دفاعی نظام خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے امریکہ کی جانب سے اینٹی ٹینک میزائل سسٹم 'جیولائن' کو خریدنے کی پیشکش کی تھی تاہم بھارتی حکومت نے اسے مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی میزائل شکن دفاعی نظام 'اسپائیک' خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ڈیفنس ایکوزیشن کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل سے معاہدے کے تحت کم از کم 8 ہزار اسپائک میزائل اور 300 لاؤنچرز خریدے جائیں گے جن کی کل مالیت 5 کروڑ 25 لاکھ ڈالر یا 32 ارب روپے ہوگی۔

اسرائیلی ساختہ یہ دفاعی نظام اسپائک ایک ایسا میزائل شکن دفاعی نظام ہے جو دشمن کی جانب سے فائر کئے گئے میزائل کو ٹارگٹ ہٹ کرنے سے قبل ہی مار گراتا ہے اسے اسرائیلی رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم نے تیار کیا گیا ہے جو امریکی دفاعی نظام جیولائن سے بہتر ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے پروکیورمنٹ پینل کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس معاہدے کے راستے میں تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے کیونکہ نیشنل سیکورٹی بھارتی حکومت کا مرکزی نقطہ ہے۔

امریکی سیکریٹر ی دفاع چیک ہیگل نے بھارتی وزیر اعظم کے امریکی دورے کےدوران انہیں 'جیولائن' کی خریداری کی پیشکش کی تھی سے بھارت کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے تاہم امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی بھارت سے اس نظام کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں کیونکہ یہ امریکہ اور بھارت کے درمیان گہرے دفاعی تعلقات کا حصہ ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے 13 ارب ڈالر کے دفاعی منصوبوں کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے ذریعے بھارتی دفاع کو جدید بنایا جائے گا جبکہ ان منصوبوں میں مقامی دفاعی انڈسٹریز کو بھی جدید بنانا شامل ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی حکومت کو ابھی قائم ہوئے پانچ ماہ ہوئے ہیں لیکن بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی چاہتے ہیں کہ بھارت کی دفاعی اخراجات کے راستے میں تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ بھارتی دفاع کو مضبوط کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں