مشرف کی جائیداد ضبطگی کا فیصلہ 3 اکتوبر تک محفوظ

پرویزمشرف کے مختلف بینکوں میں 16 اکاؤنٹ ہیں، جن میں ساڑھے 12 کروڑ روپے موجود ہیں، سرکاری پراسیکیوٹر


ویب ڈیسک September 29, 2012
پرویزمشرف کے مختلف بینکوں میں 16 اکاؤنٹ ہیں، جن میں ساڑھے 12 کروڑ روپے موجود ہیں، سرکاری پراسیکیوٹر

بینظیربھٹوقتل کیس میں پرویزمشرف کواشتہاری قراردینے اورجائیداد ضبطگی کےفیصلےکیخلاف بیگم صہبامشرف کی درخواست پرسماعت مکمل،فیصلہ 3 اکتوبرکو سنایا جائے گا۔

راولپنڈی کی عدالت میں سرکاری پراسیکیوٹرنے بیان دیا تھا کہ پرویزمشرف کے مختلف بینکوں میں 16 اکاؤنٹ ہیں، جن میں ساڑھے 12 کروڑ روپے موجود ہیں، گوادرمیں ایک پلاٹ اورچک شہزاد میں زرعی فارم بھی موجود ہے، پرویزمشرف اشتہاری ملزم ہیں اور جب تک اشتہاری خودعدالت میں پیش نہیں ہوتا اس کےاثاثے غیرمنجمد نہیں کئےجاسکتے۔

صہبا مشرف کے وکیل نے کہا کہ پرویزمشرف نے تمام جائیداد صہبا مشرف کوتحفہ میں دی ہوئی ہے، اور بینک اکاؤنٹ دونوں میاں بیوی کےمشترکہ ہیں، اس لئے بینک اکاؤنٹ اورجائیداد ضبط نہیں کی جا سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں