یکم اکتوبر 500 کا پرانا نوٹ تبدیل کرانے کا آخری دن

ملک بھر میں بینکوں کی دس ہزار سے زائد برانچوں سے بینکاری اوقات کے خاتمے تک 500 کے نوٹ تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔


ویب ڈیسک September 29, 2012
ملک بھر میں بینکوں کی دس ہزار سے زائد برانچوں سے بینکاری اوقات کے خاتمے تک 500 کے نوٹ تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔

یکم اکتوبر، 500 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑا نوٹ تبدیل کرانے کا آخری دن ہے۔

اسٹیٹ بینک نےاعلان کیا تھا کہ یکم اکتوبر عوام کے لئے 500 کے پرانے ڈیزائن والے بڑے نوٹ تبدیل کروانے کا آخری دن ہوگا، عوام کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ 500 روپے کا پرانے ڈیزائن والا بڑا نوٹ اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر اور ملک بھر میں بینکوں کی دس ہزار سے زائد برانچوں سے بینکاری اوقات کے خاتمے تک تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں