متحدہ اورپی پی سیاسی لڑائی میں عوام اورصوبے کونشانہ نہ بنائیں امتیازشیخ

ہم سندھ میں بسنے والی تمام قومیتوں کواپنابھائی اورسندھی سمجھتے ہیں، امتیاز شیخ

متحدہ اور پی پی پی کے درمیان جو بھی اختلافات ہیں ان کو بات چیت کے ذریعہ حل کیاجائے، امتیاز شیخ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی امتیازاحمد شیخ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اپنی سیاسی لڑائی میں سندھ کے عوام اورصوبہ کونشانہ نہ بنائیں،متحد سندھ ایک تاریخی حقیقت ہے۔


ہماری ایم کیوایم اور الطاف حسین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے مطالبے سے دستبردارہونے کا اعلان کریں ، ہم سندھ میں بسنے والی تمام قومیتوں کواپنابھائی اورسندھی سمجھتے ہیں،اپنی رہائش گاہ پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں سندھ کی تقسیم کے مطالبے سے سندھ کی عوام کو شدیددکھ پنہچاہے ،سندھ کوئی گاجر مولی نہیں ہے جس کے 3ٹکڑے کیے جائیں ،سندھ کے وارث اور سپوت جاگ رہے ہیںاور وہ کسی بھی ایسی سازش کوناکام بنادیں گے۔

متحدہ اور پی پی پی کے درمیان جو بھی اختلافات ہیں ان کو بات چیت کے ذریعہ حل کیاجائے ،اگرسندھ میں جلد بلدیاتی انتخابات کروادیے جائیں تو شہری اوردیہی عوام کے 80 فیصد مسائل خود بخود حل ہوسکتے ہیں۔
Load Next Story