سندھ میں پولیس کا نیا انتظامی ڈھانچہ کراچی میں 20 ڈویژن بنا دیے گئے
کراچی میں3 ڈی آئی جیز ،5 ایس ایس پیز اور15ایس پیزکی تعیناتی، 5 اضلاع اب صرف ریونیو امور انجام دینگے،نوٹیفکیشن جاری
محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کردی۔
نوٹیفکیشن جاری کے مطابق کراچی میں پولیس کا نظام پولیس آرڈر2002 سے ہم آہنگ کردیا گیا ہے جبکہ اندرون سندھ پولیس افسران1859 کے ایکٹ کے تحت فرائض انجام دیں گے، نوٹیفکیشن کے بعد کراچی کے پانچ اضلاع اب صرف ریونیو امور انجام دیں گے، کراچی میں نئے پولیس نظام کے تحت اب20 ڈویژن ہوں گے، کراچی میں3 ڈی آئی جیز ،5 ایس ایس پیز اور15ایس پیزکو تعینات کیا گیا ہے۔
محکمہ پولیس میں نئی اسامی پیدا کرنے کے باعث بجٹ میں منظور شدہ اسامیوں کے مطابق سکھر ، لاڑکانہ ، سانگھڑ اور ٹھٹھہ کی اسامیوں سے کراچی میں تعینات کیے جانے والے افسران تنخواہیں حاصل کریں گے، محکمہ داخلہ سندھ میں کنٹریکٹ پر تعینات ایڈیشنل چیف سیکریٹری وسیم احمد کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کراچی پولیس کو20 ڈویژن میں تقسیم کردیا گیا ہے، اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ وسیم احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ ایک صوبے یا شہر میں ایک آئی جی تعینات کرے یا ایک سے زائد آئی جی تعینات کردیے جائیں، انھوں نے کہا کہ پولیس کی ازسر نو تشکیل کے لیے آرڈیننس یا قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد صوبائی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے ذریعے یہ تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت کراچی میں تین ڈی آئی جیز ایسٹ ، ویسٹ اور ساؤتھ تعینات کیے گئے ہیں ایس ایس پی کلفٹن کی حدود میں7 تھانے کلفٹن ، بوٹ بیسن ، درخشاں ، گذری ، ڈیفنس ، محمود آباد ، بلوچ کالونی ، ایس پی صدر ڈویزن کی حدود میں6 تھانے آرٹلری میدان ، سول لائنز ، فریئر ، صدر ، پریڈی ، آرام باغ ، ایس پی سٹی کی حدود میں8 تھانے ، کھارادر ، میٹھادر ، گارڈن ، نبی بخش ، عیدگاہ ، نیپئر ، سٹی کورٹ ، رسالا ، ایس پی لیاری کی حدود میں 4 تھانے بغدادی ، کلری ، چاکیواڑہ ، کلاکوٹ ، ایس پی کیماڑی کی حدود میں 5 تھانے کے پی ٹی ، جیکسن ، ڈاکس ، شیر شاہ ، سائٹ ، ماڑیپور ، ایس پی سائٹ کی حدود میں 3 تھانے سائٹ اے سائٹ بی ، پاک کالونی ، ایس پی بلدیہ کی حدود میں 3 تھانے بلدیہ ، سعید آباد ، موچکو ، ایس ایس پی اورنگی ٹاؤن کی حدود میں 7 تھانے اورنگی ، پیر آباد ، پاکستان بازار ، اقبال مارکیٹ ، مومن آباد ، سرجانی ، ایس پی لیاقت آباد کی حدود میں6 تھانے لیاقت آباد ، سپر مارکیٹ ، شریف آباد ، ناظم آباد ، گلبہار ، رضویہ ، ایس ایس پی گلبرگ کی حدود میں 7 تھانے گلبرگ ، سمن آباد ، عزیز آباد ، جوہر آباد ، یوسف پلازا ، ایف بی انڈس ایریا ، گبول ٹاؤن ، ایس پی نارتھ ناظم آباد کی حدود میں5 تھانے نارتھ ناظم آباد ، حیدری ، پاپوش نگر ، شاہراہ نور جہان ، تیموریہ ، ایس پی نیو کراچی کی حدود میں 5 تھانے نیو کراچی ، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا ، بلال کالونی ، خواجہ اجمیر نگری ، سر سید ، ایس ایس پی گلشن اقبال کی حدود میں8 تھانے گلشن اقبال ، عزیز بھٹی پی آئی بی کالونی ، نیو ٹاؤن ، بہادر آباد ، ٹیپو سلطان ، گلستان جوہر ، مبینہ ٹاؤن ، ایس پی جمشید ٹاؤن کی حدود میں 4 تھانے جمشید کوارٹر ، سولجر بازار ، فیروز آباد ، بریگیڈ ، ایس پی شاہ فیصل کی حدود میں 4 تھانے شاہ فیصل کالونی ، شاہراہ فیصل ، الفلاح ، ماڈل کالونی ، ایس پی لانڈھی کی حدود میں 4 تھانے لانڈھی ، عوامی کالونی ، سعود آباد ، کھوکھراپار ، ایس پی کورنگی کی حدود میں3 تھانے کورنگی ، کورنگی انڈسٹریل ایریا ، زمان ٹاؤن ، ایس پی ملیر کی حدود میں 6 تھانے ملیر سٹی ، شاہ لطیف ، ایئرپورٹ ، ملیر کینٹ ، قائد آباد ، شرافی گوٹھ ، ایس پی بن قاسم کی حدود میں 4 تھانے بن قاسم ، اسٹیل ٹاؤن ، سکھن ، ابراہیم حیدری ، ایس پی گڈاپ کی حدود میں 5 تھانے گڈاپ سٹی ، میمن گوٹھ ، سچل ، سہراب گوٹھ اور گلشن معمار شامل ہیں ۔