سیلاب زدگان کے نقصان کا پورا ازالہ کیا جائے گا شہباز شریف

صوبائی حکومت نے مجموعی طور پر83 ہزار 557 متاثرہ خاندانوں کو 25،25 ہزار روپے کی مالی امداد دی، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک October 26, 2014
مستند سروے کی بنیاد پرتخمینہ لگا کر سیلاب زدگان کے گھروں اور فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ سیلاب کی وجہ سے جن افراد کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے انہیں اس کا معاوضہ دیا جائے گا۔

لاہور میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی زیرِصدارت سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اب تک کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی کے لئے غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے پہلے مرحلے میں پنجاب حکومت نے مجموعی طور پر83 ہزار 557 متاثرہ خاندانوں کو 25،25 ہزار روپے کی مالی امداد دی اور اس پر 2 ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہوچکی ہے۔ دوسرے مرحلے میں مستند سروے کی بنیاد پرتخمینہ لگا کرگھروں اور فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ جن افراد کا ذریعہ معاش متاثرہوا ہےانہیں اس کا معاوضہ دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں