وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیوایم کے مشیروں اورمعاون خصوصی کا استعفیٰ منظورکرلیا

عادل صدیقی اور فیصل سبزواری وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر جبکہ عبدالحسیب خان معاون خصوصی تھے

ایم کیو ایم نے بلاول بھٹو زرداری کی تنقید پر سندھ حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نے ایم کیو ایم کے 2 مشیروں اور ایک معاون خصوصی کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔


وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے مشیر فیصل سبزواری اور عادل صدیقی جبکہ معاون خصوصی عبدالحسیب خان کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔ صوبائی وزرا صغیر احمد اور رؤف صدیقی کے استعفے گورنر سندھ کے پاس ہیں ان کی منظوری بھی وہی کریں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے 18 اکتوبر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی تنقید جبکہ خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر سے متعلق بیان پر سندھ حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
Load Next Story