تھرپارکر میں وزیراعلیٰ سندھ ایک تقریب کے دوران ہی سو گئے

وزیراعلیٰ سندھ ننگر پارکر میں قحط کی صورت ھال کا جائزہ لینے پہنچے تھے لیکن تقریب میں ان کی آنکھ لگ گئی


ویب ڈیسک October 26, 2014
وزیر اعلییٰ سندھ تھرپارکر کے دورے پر تھے کہ انہیں نیند آگئی فوٹو: ایکسپریس نیوز

سندھ کا علاقہ تھرپارکر گزشتہ 3 برسوں سے شدید قحط سے دوچار ہے اور غذائی قلت کی وجہ سے سیکڑوں مائیں اپنے جگر گوشوں سے محروم ہوچکی ہیں جہاں غذائی قلت کی گھمبیر صورتحال نے سندھ حکومت کو تو جگا دیا لیکن وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ وہاں جاکر سوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ قحط کے دوران متاثرین کی مدد کے لئے اقدامات کے جائزے کے لئے تھرپارکر کے شہر ننگرپارکر پہنچے، جہاں ان کے استقبال کے لئے سرکٹ ہاؤس میں پیپلز پارٹی نے استقبالی تقریب کا اہتمام کررکھا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی شبانہ روز محنت کا نام دیا جائے، سفر کی تھاوٹ کہا جائے یا پھر غریبوں اور دکھیاروں کی روداد کا اثر کہا جائے کہ وہ تقریب میں پہنچے تو اس کے شرکا کی تقریریں بھی ان کے لئے لوری بن گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے وزیراعلیٰ صاحب نیند کی حسین وادیوں میں چلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |