لندنمریخ پر پانی کی موجودگی کے شواہد مل گئے

روبوٹ نے ایک پتھرکی تصاویر اکٹھی کی ہیں جو کنکروں اور ریت کی آمیزش سے بنا ہے

ناسا کی جانب سے جاری کردہ پہلی تصویر زمین کی ہے جبکہ سرخ نظرآنے والی تصویرمریخ کی ہے جس پر موجودپتھر اور چٹان زمین سے مشابہہ دکھائی دیتے ہیں،دوسری تصویر کیوروسٹی سے حاصل کی گئی ہے۔ فوٹو: ناسا

مریخ پر پانی کی موجودگی کے شواہد مل گئے۔


7 ہفتے قبل مریخ پر اترنے والی ناسا کی مریخ گاڑی کیوروسٹی کے روبوٹ نے ایک پتھرکی تصاویر اکٹھی کی ہیں جو کنکروں اور ریت کی آمیزش سے بنا ہے، اسی بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پتھر کے اندر پائے جانے والے کنکروں کی شکل اور حجم یہ ظاہر کرتے ہیں کہ انھیں پانی کہیں سے بہا کر لایا ہے اور پانی ہی نے کٹاؤ کے عمل کے ذریعے ان شکل و صورت میں تبدیلی پیدا کی ہے، سائنس دانوں کا خیال ہے کہ مریخ گاڑی نے قدیم ندیوں کا ایک جال بھی دریافت کر لیا ہے، تحقیق کار بل ڈائٹرک کہتے ہیں کہ اصل ندیاں ممکنہ طور پر سیارے کی سطح پر ہزاروں یا لاکھوں سال تک بہتی رہی تھیں ۔
Load Next Story