دہلی کی شاہی مسجد کے امام سید احمد بخاری قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

حملہ آور نوجوان نے امام مسجد پر نماز مغرب کے دوران تیل کی بوتل پھینک کر آگ لگانے کی کوشش کی، بھائی شاہی امام


ویب ڈیسک October 26, 2014
شاہی امام پر حملہ کرنے والے شخص کا نام کمال الدین ہے اور اس کی عمر 30 سال سے زائد ہے، مقامی میڈیا فوٹو: فائل

بھارت کی تاریخی شاہی مسجد کے امام سید احمد بخاری قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جب کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سید احمد بخاری کے چھوٹے بھائی طارق بخاری کا کہنا تھا کہ حملہ آور نوجوان نے نماز مغرب کے دوران امام مسجد پر تیل کی بوتل پھینک کر انہیں آگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا اور حملہ آور کو گارڈز اور نمازیوں نے بروقت پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ سید احمد بخاری حملے میں محفوظ رہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور کا نام کمال الدین اوراس کی عمر 30 سال سے زائد ہے جو مغربی بنگال کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور سے تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد ہی حملے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں