شیوسینا کا زیادہ بچے پیدا کرنے والے ہندوؤں کی مالی مدد کرنے کا اعلان

شیو سینا کی جانب سے ان ہندو جوڑوں کو 21 ہزار روپے نقد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے 10 یا اس سے زائد بچے ہیں


ویب ڈیسک October 27, 2014
یکم نومبر سے فیملی پلاننگ کے خلاف بھی ایک تحریک کا آغاز کیا جائے گا، صدر شیو سینا اترپردیش فوٹو؛فائل

WASHINGTON: بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے زیادہ بچے پیدا کرنے والے ہندوؤں کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے ان ہندو جوڑوں کو 21 ہزار روپے نقد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے 10 یا اس سے زائد بچے ہیں جب کہ ایسے جوڑوں کو پیسوں کے علاوہ ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے جس میں ہندوؤں کی آبادی بڑھانے کےلئے ان کی تعریف کی جائے گی۔ شیو سینا کے اس پروگرام کا مقصد بھارت میں ہندوؤں کی آبادی کو بڑھانا اور دوسرے مذاہب کے بڑھتے ہوئے اثر کو کم کرنا ہے۔

شیو سینا اتر پردیش کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارت میں پارٹی کی تمام اکائیوں کو ایسے خاندانوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کے 10 یا اس سے زائد بچے ہیں جب کہ یکم نومبر سے فیملی پلاننگ کے خلاف بھی ایک تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں