موجودہ نسل ہماری موسیقی کو بھولتی جا رہی ہے طاہرہ سید

ہمارے دور کا میوزک ختم ہوگیا، فلپائن کی طرح ہم بھی اپنی ثقافت بھول رہے ہیں، طاہرہ سید

وہ میوزک واپس نہیں آ سکتا جو ہمارے شاندار ماضی کا حصہ تھا، طاہرہ سید۔ فوٹو : فائل

گلوکارہ طاہرہ سید نے کہا ہے کہ موجودہ نسل اب ہماری موسیقی ٗ کلچر اور روایات کو بھولتی جا رہی ہے، اسی لیے ہماری موسیقی زوال سے دوچار ہے۔


انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب وہ میوزک واپس نہیں آ سکتا جو ہمارے شاندار ماضی کا حصہ تھا' طاہرہ سید نے کہا اب سے 50برس قبل زندگی سادہ تھی، میوزک شوق سے سنا جاتا تھا۔ اب لوگوں کے پاس وقت نہیں۔ طاہرہ سید نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک مرتبہ فلپائن گئی وہاں میں نے ایک خاتون سے پوچھا کہ آپ کا لباس کیا ہے تو اس نے کہا کہ مرد جینز اور خواتین فراک پہنتی ہیں۔ فلپائن چونکہ عرصہ دراز تک امریکا کے زیر اثر رہا لٰہذا ان کی روایات ، کلچر سب کچھ ختم ہوگیا۔ یہی حال اب ہمارے ملک کا ہو رہا ہے۔
Load Next Story