خواجہ سراؤں کے ٹوائلٹ استعمال کرنے پر بحث شدت اختیار کرگئی

حکم نامےمیں خواجہ سراؤں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کےمطابق مردوں یاخواتین کے پبلک ٹوائلٹ استعمال کرسکتے ہیں۔


Net News October 27, 2014
ہیوسٹن کی میئر اینیس پار کرنے اس حکم کی بہت تشہیر کی لیکن ان کے قدامت پسند مخالفین نے اسے باتھ روم بل کا نام دیا۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں لڑی جانیوالی ایک قانونی لڑائی کہ کون مردوں اور عورتوں کے ٹوائلٹ استعمال کر سکتا ہے، بنیادی امریکی آزادی کے حقوق کے متعلق ایک سوشل میڈیا کی جنگ بن گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کہانی مئی میں اس وقت شروع ہوئی جب اقلیتی گروہوں کے حقوق کو مزید بہتر بنانے کے لیے شہر میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا۔ اس حکم نامے میں خواجہ سراؤں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق مردوں یا خواتین کے پبلک ٹوائلٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ ہیوسٹن کی میئر اینیس پار کرنے اس حکم کی بہت تشہیر کی لیکن ان کے قدامت پسند مخالفین نے اسے باتھ روم بل کا نام دیا۔ عیسائی پادریوں کے ایک گروہ نے 50,000 دستخط اکٹھے کر کے اس قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں