ملک پرجلدغریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی ہوگی الطاف حسین
روشن خیال عوام کوفرقہ واریت اوردہشت گردی کے خاتمے کیلیے کرداراداکرنا ہوگا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ روشن خیال نوجوانوں، بزرگوں،خواتین اورطلباکوفرقہ واریت اوردہشت گردی کے خاتمے،ملک کوامن وہم آہنگی کی راہ پرڈالنے کیلیے اپنا بھرپور کرداراداکرناہوگا۔
وہ وقت جلدآئے گا جب اس ملک پر غریب و متوسط طبقے کے تعلیم یافتہ اورایماندارافراد کی حکمرانی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی،حیدرآباد زونل کمیٹی، لاہورزون اورشعبہ خواتین کی ذمے داران سے ٹیلیفون پر گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلیے اعتدال پسند عوام کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا، تحریکی ذمے داران ایم کیوا یم کے فکر و فلسفے کے مطابق ایک روشن خیال پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد میں تیزی لائیں۔