یکم نومبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پٹرول 5.25 روپے، کیروسین آئل 5.50 روپے،ایچ او بی سی 8 روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان


Zafar Bhutta October 27, 2014
پٹرول 5.25 روپے، کیروسین آئل 5.50 روپے،ایچ او بی سی 8 روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان۔ فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں اگلے ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی متوقع ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کوعلم ہواہے کہ یکم نومبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8 روپے فی لیٹرکمی ہوسکتی ہے۔اس وقت خام تیل کی قیمت85ڈالرفی بیرل کے آس پاس ہے۔ایک حکومتی اہلکارکا کہنا تھاکہ اگلے ماہ کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے رکھی جائیں گی اور قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچایا جائیگا۔

اگلے ماہ کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5.50روپے،پٹرول کی قیمت میں 5.25 روپے، کیروسین آئل کی قیمت میں 5.50 روپے ،ایچ او بی سی کی قیمت میں8روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔انکاکہنا تھاکہ ان قیمتوں میںکمی بیشی ہوسکتی ہے اور اس بارے میں حتمی فیصلہ 30 اکتوبر کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔