عمران خان نے سردار اختر مینگل کے بیان کی تائید کردی

2008 کے الیکشن کے بعد غیر نمائندہ اور کرپٹ حکومت بنائی گئی، چیئرمین تحریک انصاف


Numainda Express September 29, 2012
2008 کے الیکشن کے بعد غیر نمائندہ اور کرپٹ حکومت بنائی گئی، چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سردار اخترمینگل کے سپریم کورٹ میں بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات شدید خراب ہوچکے ہیں اور 2008 کے الیکشن کے بعد غیر نمائندہ اور کرپٹ حکومت بنائی گئی۔

حقیقی عوامی نمائندوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا ۔ انھوںنے کہاکہ ملٹری آپریشن بلوچستان کے مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ یہ ایک تباہ کن عمل ہے۔ سنٹرل میڈیا سیل سے جاری بیان میں عمران خان نے کہاکہ بلوچستان میں پانچ فوجی آپریشن ہو چکے ہیںجس بلوچستان کو بہت نقصان پہنچا ہے، انھوں نے کہا کہ اگر ہوش سے کام لیاجائے تو بلوچستان کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے،عمران خان نے کہاکہ اکبربگٹی سمیت دیگر کے قتل کے ذمے داروں کو فوری گرفتار کر کے ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |