بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی دوبارہ خلاف ورزی

چارواہ، ہرپال سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی


آن لائن October 27, 2014
لوگوں کی طرف سے پہلے ہی نقل مکانی کر جانے کی وجہ سے تازہ بھارتی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فوٹو: فائل

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارواہ اور ہرپال سیکٹر پرفائرنگ اور گولہ باری کی۔

بھارتی فورسز نے سویلین آبادی کوٹارگٹ بنایا۔ بھارت کی جانب سے دھمالہ حاکم والاکی دفاعی پوزیشن پر واقع اشرف شہید پوسٹ کودوبارہ نشانہ بنایا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فورسز نے چارواہ، تلسی پور، دومالہ ودیگر دیہاتوں پرگولے برسائے۔

چناب رینجرز کی بھر پورجوابی کارروائی کے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔ فائرنگ اورگولہ باری سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم لوگوں کی طرف سے پہلے ہی نقل مکانی کر جانے کی وجہ سے تازہ بھارتی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں