امریکا شمالی کوریا سے جوہری تخفیف اسلحہ پر بات کیلیے آمادہ

جزیرہ نما کوریا میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی سے متعلق کہنا قبل از وقت ہوگا، جان کیری


INP October 27, 2014
شمالی کوریا کے ساتھ چین، امریکا، جاپان، روس اور جنوبی کوریا کے ہونے والے چھ فریقی مذاکرات کے تحت 2005ء میں ایک معاہدہ ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کے ساتھ جوہری اسلحہ کی تخفیف سے متعلق بات چیت پر آمادہ ہے لیکن بات برائے بات کے لیے نہیں، جزیرہ نما کوریا میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق انھوں نے یہ بات واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ یْن ہیونگ سی سے ملاقات کے بعد کہی۔جان کیری کا کہنا تھا کہ اس پہلے کہ کوئی بات چیت ہوسکے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ شمالی کوریا اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کے لیے تیار ہے۔شمالی کوریا کے ساتھ چین، امریکا، جاپان، روس اور جنوبی کوریا کے ہونے والے چھ فریقی مذاکرات کے تحت 2005ء میں ایک معاہدہ ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں