امریکا کو اسلام مخالف اقدام پرایکشن لینا چاہیے حناربانی کھر

ڈرون حملے غیرقانونی ہیں،سیمینارسے خطاب،ایران،ملائیشیاکے وزرائے خارجہ سے ملاقات


APP/INP September 29, 2012
ڈرون حملے غیرقانونی ہیں،سیمینارسے خطاب،ایران،ملائیشیاکے وزرائے خارجہ سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ حناربانی کھرنے کہاہے کہ ڈرون حملے غیرقانونی ہیں۔

افغانستان میں شورش کاذمے دارپاکستان کوقراردیناغلط ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے اپنے مفادمیں ہے،ڈرون حملے عام شہریوںکی ہلاکت کاباعث بن رہے ہیں اوران سے یہ تاثرمل رہاہے جیسے پاکستان کو امریکاکی جنگ لڑناپڑرہی ہے،امریکاکو مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے اقدامات پر ایکشن لیناچاہیے۔نیویارک میں سیمینار سے خطاب اورانٹرویومیں انھوں نے کہاکہ کانگریس کی جانب سے پاکستان کی امدادروکے جانے جیسی دھمکیوںکامثبت نتیجہ نہیں نکلے گا،کشمیر کامسئلہ فوری حل ہونا چاہیے،چین سے بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈجیسامعاہدہ کیاجائے گا۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرنیویارک میں ایران،آذربائیجان اورملائیشیاکے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔ حنا ربانی کھر نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ ایلما ر ممدیاروف محرم اولوسے ملاقات میں امہ کودرپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کی حیثیت کے ساتھ مل کرکام کرنے پراتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں