کراچی میں 3 تشدد زدہ لاشیں برآمد پرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

مواچھ گوٹھ میں 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ گلستان جوہر میں ایک اور قائدآباد میں 2 افراد قتل کردیئے گئے


ویب ڈیسک October 27, 2014
تشدد زدہ لاشوں میں سے دو کی شناخت رحمان مری اور نججیب اللہ محسود کے نام سے ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

مواچھ گوٹھ میں 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جس کے بعد آج شہر میں پرتشدد واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو اغوا کے بعد بدترین تشدد کے بعد قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 کی شناخت عبدالرحمان مری اور نجیب اللہ محسود کے نام سے ہوئی ہے تاہم تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 17 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ قائدآباد مرغی خانہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد دم توڑ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں