عدالت میں میرا موقف نہ سناجانا آرٹیکل100کے منافی ہےاٹارنی جنرل

اختر مینگل نے ریاست کیخلاف سخت زبان استعمال کی جو پاکستان کی سلامتی کیلیے خطرناک ہے


Monitoring Desk September 29, 2012
اختر مینگل نے ریاست کیخلاف سخت زبان استعمال کی جو پاکستان کی سلامتی کیلیے خطرناک ہے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ عدالت میں میرا موقف نہ سنا جانا آئین کے آرٹیکل100کے منافی ہے۔

اختر مینگل نے ریاست پاکستان کیخلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی جو پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلیے خطرناک ہے۔ ایک ٹی وی کے مطابق جمعہ کو بلوچستان بدامنی کیس میں حکومت کی جانب سے جب اپنا بیان اٹارنی جنرل نے عدالت میں پڑھنے کی کوشش کی تو عدالت نے انھیں روک کر چیف سیکریٹری بلوچستان کو روسٹرم پر بلا لیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے عدالت میںکوئی بات کرناچاہے تواسے سناجاناآئینی تقاضاہے۔ عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ وہ اختر مینگل کا تحریری بیان واپس کرے اور انھیں معتدل زبان میں بیان دینے کی ہدایت کریں لیکن ایسا معلوم ہوتاہے کہ اٹارنی جنرل کو اس کارروائی سے لاتعلق کیا جارہا ہے۔ تاہم میں اپنا جواب سپریم کورٹ کے دفتر میں ضرور جمع کرائوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں