نیپرا نے 52 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

قیمتوں میں حالیہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد کیا گیا ہے.


ویب ڈیسک October 27, 2014
بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کی تمام بجلی تقسیم کارکمپنیو ں پرہوگا۔ فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

ایکسپرس نیوز کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد کیا گیا ہے اور اس کی وصولی عوام سے آئندہ ماہ کی جائے گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کی تمام بجلی تقسیم کارکمپنیو ں پرہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں