بحیرہ عرب کے وسطی مغربی علاقے میں بننے والا ہوا کا شدید کم دباؤ سمندری طوفان نیلوفر میں تبدیل ہوگیا جو کراچی سے جنوب مغرب میں 1222 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات سمندری طوفان عمان سے مشرق اور جنوب مشرق میں 906 کلو میٹر فاصلے پر ہے جب کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب اور اس کے بعد شمال مشرق کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت زیریں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بدھ سے جمعے کے دوران بارش کا امکان ہے اس لئے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر اس دوران کھلے سمندر میں نہ جائیں اور اگر کوئی ماہی گیر کھلے سمندر میں موجود ہیں تو وہ بدھ کی شام سے پہلے پہلے ساحلی علاقوں میں واپس آجائیں۔