سمندری طوفان ’’نیلوفر‘‘ سے کراچی اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات

کراچی سمیت زیریں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بدھ سے جمعے کے دوران بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک October 27, 2014
بدھ سے جمعرات تک ماہی گیر کھلے سمندر میں نہ جائیں، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو؛ فائل

بحیرہ عرب کے وسطی مغربی علاقے میں بننے والا ہوا کا شدید کم دباؤ سمندری طوفان نیلوفر میں تبدیل ہوگیا جو کراچی سے جنوب مغرب میں 1222 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات سمندری طوفان عمان سے مشرق اور جنوب مشرق میں 906 کلو میٹر فاصلے پر ہے جب کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب اور اس کے بعد شمال مشرق کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت زیریں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بدھ سے جمعے کے دوران بارش کا امکان ہے اس لئے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر اس دوران کھلے سمندر میں نہ جائیں اور اگر کوئی ماہی گیر کھلے سمندر میں موجود ہیں تو وہ بدھ کی شام سے پہلے پہلے ساحلی علاقوں میں واپس آجائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں