گستاخانہ فلم ملعون پروڈیوسرگرفتار امریکی جنرل کا دورہ پاکستان ملتوی
امریکی حکمران اور ملعون فلم سازوں کے پتلے نذرآتش،شاتم پروڈیوسرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرگرفتارہوا
توہین آمیز فلم کے خلاف ملک بھر میں جمعے کی نماز کے بعد احتجاج کیا گیا ہے جبکہ گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
مظاہرین نے احتجاجی ریلیاں نکالیں، امریکی حکمرانوں اور ملعون پادری سمیت امریکی فلم سازوں کے پتلے نذر آتش کیے، سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام ملک گیر ''یوم تحفظ ناموسِ رسالت'' منایا گیا اور جمعے کے اجتماعات میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا حلف لیاگیا۔گستاخانہ فلم کے خلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کی گئیں،راولپنڈی میں جماعت اسلامی، سنی تحریک، مسلم لیگ ن اور وکلا تنظیموں نے ا حتجاج کیا اور ریلیاں نکالی، ڈسٹرکٹ بار کے صدر ساجد الیاس بھٹی کی قیادت میں وکلا نے اسلام آباد تک کار ریلی نکالی۔ وکلا نے راولپنڈ ی ڈویژن میں عدالتو ں کا بائیکاٹ کیا اور مکمل ہڑتال کی۔
اسلام آباد بار کے وکلا نے ڈپلومیٹک انکلیوتک احتجاجی مارچ کیا،لاہورمیں عالمی تنظیم اہلسنت کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ تنظیم کے مرکزی امیر پیر محمد افضل قادری نے میلاد چوک میں بہت بڑی لبیک یا رسول اللہؐ ریلی سے خطاب میں کہا کہ گستاخانہ فلم بنانے واجب القتل ہیں۔ مسلم حکمران اور او آئی سی غیرت ملی کا مظاہرہ کریں۔ گستاخانہ فلم کیخلاف جمعہ کے روز شدید احتجاج کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ پشاور میں جمعیت اتحاد العلما خیبر پختونخوا کے زیراہتمام المرکز اسلامی پشاور سے جی ٹی روڈ پشاور سے احتجاجی جلوس نکالا گیا۔
بی بی سی نے بتایا کہ اسلام مخالف فلم کے مبینہ پروڈیوسر نیکولا بیسیلی نیکولا کو امریکی شہر لاس اینجلس میں عدالت میں پیش ہونے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اس کو فلم میں موجود متنازع مواد کی وجہ سے نہیں بلکہ مشروط رہائی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ آن لائن نے بتایا ہے کہ بھارت میں ہزاروں افراد نے گستاخانہ فلم اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے امریکی قونصلیٹ کی عمارت کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انھیں روکتے ہوئے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردیں ،علاوہ ازیں امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں امریکا مخالف مظاہروں کی موجودہ لہر کے پیش نظر پاکستان اور امریکا کے فوجی سربراہوں کی رواں ہفتے مجوزہ ملاقات ملتوی کردی گئی ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے متنازع فلم سے متعلق معاملات پر ملاقات کیلیے پاکستان جانا تھا تاہم اب دونوں کی مشاورت سے پروگرام تبدیل کردیا گیا ہے۔ جنرل ڈیمسپی نے بتایا کہ یہ دورہ ملتوی کرنے کی وجہ سے ان کے پاس وقت تھا اس لیے انھوں نے افغانستان جانے کا فیصلہ کیا۔ آئی این پی نے واشنگٹن سے جاری ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور جنرل مارٹن ڈیمپسی کی ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت متعدد امور پر بات چیت ہونا تھی۔