رنویر سنگھ میرے لئے بہت خاص ہیں لیکن ابھی شادی کا فیصلہ نہیں کیا دپیکا

ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے اور شادی کے معاملے میں جلدی نہیں کرنا چاہتی، دپیکا پدوکون


ویب ڈیسک October 27, 2014
شادی کا بندھن بہت مقدس ہے اور اس کے لئے صحیح انسان چننا چاہیئے، دپیکا پدوکون فوٹو: فائل

لاہور: بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پدوکون کہتی ہیں کہ رنویر سنگھ ان کے لئے بہت خاص ہیں لیکن انہوں نے اب تک شادی کا فیصلہ نہیں کیا۔

بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ رنویر کپور کو گزشتہ 2 سے 3 برسوں سے جانتی ہیں اور وہ ان کے لئے بہت خاص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل شک اور منفی سوچ میں گھرے رہتے ہیں لیکن رنویر سنگھ میں لوگوں کو خوش رکھنے اور انہیں اہمیت دینے کی خوبی ہے اور ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے میں چاہتی ہوں کہ رنویر میں یہ خوبی ہمیشہ رہے۔

دپیکا پدوکون کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سی شادیوں کو ٹوٹتا دیکھا ہے لیکن وہ ان شادیوں کی ناکامیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں، ان کے لئے شادی کا بندھن بہت مقدس ہے اور یہ اپنے اندر بہت معنویت رکھتا ہے لیکن اس کے لئے ہمیں صحیح انسان چننا چاہیئے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے اور اس سلسلے میں وہ کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں