عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا افتخارمحمد چوہدری

میں نے تو پرویزمشرف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں جب کہ دو نمبر تو عمران خان تھے جو پرویز مشرف کے پاس بکے،سابق چیف جسٹس

عمران خان صرف خود کو عزت دار سمجھتے ہیں تاہم انہیں سمجھنا چاہیئے کہ ملک میں سب عزت دار ہیں، افتخار چوہدری۔ فوٹو؛: فائل

ISLAMABAD:

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہتک عزت نوٹس کی کوئی ڈیڈلائن نہیں ہوتی اور عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔



اسلام آباد میں سینئر وکیل اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی اہلیہ کے انتقال پراظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ تک نہیں پتا کہ ریٹرننگ افسر کیا ہوتا ہے اور وہ اس ریٹرننگ افسر کو جانتے ہیں جس نے ان کے حق میں فیصلہ دیا ہو جب کہ عمران خان صرف خود کو عزت دار سمجھتے ہیں تاہم انہیں سمجھنا چاہئے کہ ملک میں سب عزت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تو پرویز مشرف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی تھی،دو نمبر تو عمران خان تھے جو پرویز مشرف کے پاس بکے تھے جب کہ افتخار چوہدری نے آمر کو ایسا جواب دیا تھا جس کا جواب آج تک ان کے پاس نہیں۔


سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں تمام ادارے مضبوط ہیں اور اپنے اپنے دائرہ میں کام کر رہے ہیں جب کہ ان سے جب سیاسی میدان میں آنے سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تھوڑا انتظار کرنا ہوگا جلد اس حوالے سے پتا چل جائے گا ،
Load Next Story