شمالی وزیرستان میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے 33 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے نواحی علاقوں اور دتہ خیال میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 27, 2014
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کامیابی سے جاری ہے،آئی ایس پی آر، فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران 33 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ 9 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن ''ضرب عضب'' کامیابی سے جاری ہے جس میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران 33 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے نواحی علاقوں اور دتہ خیال میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دہشت گردوں کے نشانوں کو ٹھکانہ بنایا گیا جس میں ان کے 9 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک ہزاروں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جب کہ 80 فیصد علاقے کو بھی دہشت گردوں سے پاک کرالیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔