بھارت میں جادو کرنے والی خاتون کورشتے داروں نے مارمارکر موت کی وادی میں پہنچادیا

خاتون کے دیور اوردیگر رشتے داروں پہلے تو اسے قید کیا پھر بع میں ڈنڈوں سے مارمارکرموت کی وادی میں پہنچادیا

جادوگرخاتون اپنی زندگی کی بھیک مانگتی رہی لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔فوٹو فائل

بھارت میں جادو کرنے والی خاتون کورشتے داروں نے مارمارکر موت کی وادی میں پہنچادیا اس دوران خاتون اپنی زندگی کی بھیک مانگتی رہی لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔

بھارت میں یوں تو بھوتوں اورچڑیلوں سمیت دیگر گندی چیزوں کو قابو کرنے کے لئے لوگ اس کا باقاعدہ علم سیکھتے ہیں لیکن ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیمیتارا میں ایک عجیب واقعہ اس وقت پیش آیا جب رشتے داروں نے جادو کرنے والی خاتون کو مارمار کر موت کی وادی میں پہنچا دیا وہ اپنی زندگی کی بھیک مانگتی رہی لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔


ہوا کچھ یوں کے خاتون کے دیورکا بچہ بیمار ہوگیا جس پر اس کا شک اپنی جادوگرنی بھاوج پر گیا اس نے اپنی بھابھی سے کئی بارکہا کہ اس کے بچے پر کیا گیا جادو ختم کردے لیکن اس نے اس کی بات سنی ان سنی کردی جس پر طیش میں آکر دیورنے دیگر رشتے داروں کے ہمراہ ڈنڈوں سے مارمارکرموت کی وادی میں پہنچادیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں عوام کی بڑی تعداد جادو ٹونوں کے ذریعے اپنے مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں ممتاز ایتھلیٹ اورکئی بار بھارت کے لئے سونے کا تمغہ جیتنے والی دیب جانی بورا کواس کے رشتے داروں نے چڑیل قرار دے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
Load Next Story