افغان صوبے قندوز کی عدالت میں طالبان کی فائرنگ سرکاری وکیل سمیت 7 افراد ہلاک

فوجی یونیفارمیں ملبوس مسلح افراد نےعدالت میں گھس کر فائرنگ شروع کردی اوربارود سے بھری گاڑی عدالت کے دروازے سے ٹکرادی


حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ جو مقامی حکام کی جانب سے بتائی گئی،افغان طالبان فوٹو:فائل

افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان نے مقامی عدالت پر ہلہ بول دیا جس کے نتیجے میں سرکاری وکیل سمیت 7 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

صوبہ قندوز پولیس ترجمان کے مطابق 4 مسلح افراد جو فوجی یونیفار میں ملبوس تھے انہوں نے اچانک عدالت میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا اور یہ لڑائی 4 گھنٹے تک جاری رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے پہلے بارود سے بھری گاڑی عدالت کےدروازے سے ٹکرائی پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 6 افسران سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ جو مقامی حکام کی جانب سے بتائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں