کراچی پولیس کا چوری کے موبائل خریدو فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

چھینے اور چوری شدہ موبائل فونز کی خریدوفروخت ہی شہر میں جرائم کی بڑی وجہ ہے، کراچی پولیس چیف


ویب ڈیسک October 27, 2014
موبائل فون کی خریدو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مستند شواہد جمع کرکے کارروائی کی جائے، غلام قادر تھیبو، فوٹو:فائل

پولیس کی جانب سے چھینے اور چوری کیے گئے موبائل فون کی خرید و فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ افسران موبائل فون مارکیٹس ایسوسی ایشنز کے عہدے داروں سے رابطہ رکھیں اور چھینے و چوری کیے گئے موبائل فون کی خریدو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مستند شواہد جمع کرکے کارروائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھینے اور چوری شدہ موبائل فونز کی خریدوفروخت ہی شہر میں جرائم کی بڑی وجہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔