موجودہ صورتحال میں ہنگامہ آرائی کی سیاست کسی کیلئے بھی مناسب نہیں خورشید شاہ

لندن میں ملین مارچ کے دوران بلاول بھٹو زرداری پر ایک سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے حملہ کیا، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک October 27, 2014
لندن میں ملین مارچ کے دوران بلاول بھٹو زرداری پر ایک سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے حملہ کیا، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اس لئے ہنگامہ آرائی کی سیاست کسی کے لئے بھی مناسب نہیں ہے۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ لندن میں ملین مارچ کے دوران بلاول بھٹو زرداری پر ایک سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے حملہ کیا حالانکہ انہیں سمجھنا چاہئے کہ ہنگامہ آرائی کی سیاست نہ ان کے لیے اچھی ہے اور نہ ملک کے لیے اور اگر ہم نے ایسی سیاست کی تو آپ بھی کہیں جلسے نہیں کرسکیں گے لیکن ہم ایسا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اس لئے آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کو چیلنج نہ کیا جائے اور جسے اقتدار میں آنے کی جلدی ہے اس سے کہوں گا کہ 2018 میں انتخابات ہوں گے تب لڑ لینا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں