اسلام آباد میں ایک دھرنا ختم اوردوسرا دم توڑ چکا ہے وزیراعلیٰ پنجاب

دھرنوں نے ملک کو بے انتہا معاشی نقصان پہنچایا ہے جسے ساری نسلیں چکاتی رہیں گے، شہباز شریف


ویب ڈیسک October 27, 2014
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے، شہباز شریف ، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ عوام نے احتجاجی سیاست کو یکسر مسترد کردیا ہے جس کے باعث ایک دھرنا ختم اور دوسرا دم توڑ چکا ہے۔

تین روزہ نجی دورے پر برطانیہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ دھرنوں نے ملک کو بے انتہا معاشی نقصان پہنچایا ہے جسے ساری نسلیں چکاتی رہیں گے اور قوم ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے احتجاجی سیاست کو یکستر مسترد کردیا ہے جس کےباعث ایک دھرنا ختم اور دوسرا دم توڑ چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے جبکہ نئے صوبوں سے متعلق پارلیمانی اتفاق رائے پر یقین رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔