پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے فاتح اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

کھلاڑی اپنی توجہ برقرار رکھیں کیونکہ آسٹریلیا کی ٹیم فارم میں آنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے،چیف سلیکٹر معین خان


فتح کا زیادہ کریڈٹ یونس خان کو جاتا ہے جس نے اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے 2سینچریاں اسکورکیں،معین خان۔ فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دبئی ٹیسٹ کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس کمبی نیشن کو برقرار رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلیکٹرز پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کارگردگی سے خوش ہیں جب کہ کامیابی کا زیادہ کریڈٹ یونس خان کو جاتا ہے جس نے اپنے تجربے اور صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے 2سینچریاں اسکورکیں۔

معین خان نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پرفارمنس برقرار رکھیں کیونکہ آسٹریلیا کی ٹیم فارم میں آنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا آسٹریلیا ایک خطرناک ٹیم ہے لہذا کھلاڑی کسی خوش فہمی اور اور زیادہ خود اعتمادی کا شکار نہ ہوں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی اسکواڈ مصباح الحق (کپتان)، یونس خان، احمد شہزاد، اسد شفیق، اظہر علی، عمران خان، محمد حفیظ، راحت علی، سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، محمد طلحہ، شان مسعود، حارث سہیل اوراحسان عادل پر مشتمل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں