حکومت شیعان حیدر کرار کے قتل کی ذمے دار ہےعلما

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا۔


Staff Reporter September 29, 2012
۔مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ فوٹو: فائل

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا۔

اس سلسلے میں مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مرکزی مظاہرہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد میں کیا گیا جس سے مولانا مرزا یوسف حسین اور مولانا محمد حسین کریمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں شیعان حیدر کرار کے قتل عام کے ذمے دارحکومت ہے،48 گھنٹوں کے اندر12سے زائد ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے اکابرین، انجینئرز، علمائے کرام اور کاروباری حضرات کی ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی نااہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے۔

اگر دہشت گردوں کی سرپرستی بند نہ کی گئی اور قاتلوں کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو وزیراعلیٰ اور گورنر ہائوس کا گھیرائو کرینگے، ملت جعفریہ کے ووٹوں پر اقتدار کے مزے لوٹنے والے سن لیں کہ شیعہ قتل عام پر زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کریں وگرنہ آئندہ الیکشن میں ان کی ضمانتیں بھی نہیں بچ سکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں