کراچی کو اہلسنّت کی مقتل گاہ بنادیا گیاعلامہ لدھیانوی

ایک ایک دن میں20,20افراد کا قتل عام سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے,علامہ لدھیانوی.


Staff Reporter September 29, 2012
ایک ایک دن میں20,20افراد کا قتل عام سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے,علامہ لدھیانوی. فوٹو: فائل

اہلسنّت و الجماعت کے مرکزی صدر علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ کراچی کو اہلسنّت کی مقتل گاہ بنادیا گیا ہے۔

اہلسنّت کی ٹارگٹ کلنگ پر حکومت سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی خاموشی تشویش ناک ہے، ایک ایک دن میں20,20افراد کا قتل عام سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، موجودہ ٹارگٹ کلنگ کی لہر پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کو مستعفی ہوجانا چاہیے، گذشتہ جمعہ سے لیکر اب تک اہلسنّت و الجماعت کے 20کارکنوں کے جنازے اٹھا چکے ہیں۔

حکومت جواب دے قاتل کیوں نہیں پکڑے جاتے جبکہ پرامن کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کرکے ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے، شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے30ستمبر کو بعد نماز ظہر لسبیلہ چوک سے امریکی قونصلیٹ تک شہدا ناموس رسالتؐ و تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی نکالی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت کے سامنے ناگن چورنگی پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ اورنگزیب و دیگر نے خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |