شنگھائی میں پھرتی سے سیڑھیاں چڑھنے کی ریس

260 میٹر اونچی عمارت کی کم و بیش 460 سیڑھیوں پر اپنی پھرتی دکھانے کے لیے سیکڑوں نوجوان مرد و خواتین نے حصہ لیا۔


Net News October 28, 2014
ریس کے لیے چین کے شہر شنگھائی میں موجود 260 میٹر اونچی انٹرنیشنل فنانس سینٹر کی عمارت کا انتخاب کیا گیا۔ فوٹو : فائل

DENVER: سیڑھیاں چڑھنا اور اترنا تو روز مرہ کا معمول ہے لیکن شنگھائی میں سیڑھیاں چڑھنے کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔

اس ریس کے لیے چین کے شہر شنگھائی میں موجود 260 میٹر اونچی انٹرنیشنل فنانس سینٹر کی عمارت کا انتخاب کیا گیا۔ 260 میٹر اونچی عمارت کی کم و بیش 460 سیڑھیوں پر اپنی پھرتی دکھانے کے لیے سیکڑوں نوجوان مرد و خواتین سمیت تقریباً 18 پیشہ ور ایتھلیٹس اور سٹیئر رنرز نے بھی حصہ لیا۔

1970ء میں امریکا کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے شروع ہونے والی اس ریس میں ورزش کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہزاروں افراد حصہ لیتے اور اپنی قوت برداشت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں