وزیراعظم نوازشریف سے متحدہ قومی موومنٹ کا وفد آج ملاقات کرے گا

ایم کیوایم کا وفد رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرے گا


ویب ڈیسک October 28, 2014
ملاقات میں سندھ میں ترقیاتی پروگرام سمیت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی جائے گی،فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف سےایم کیوایم کا وفد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں آج ملاقات کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا وفد آج وزیراعظم ہاؤس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں نوازشریف سے ملاقات کرے گا ، ذرائع کے مطابق یہ ملاقات صبح 11 بجے ہوگی جس میں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت ایم کیوایم کے دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے جبکہ ملاقات میں سندھ میں ترقیاتی پروگرام سمیت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

دوسری جانب سیاسی حلقے سندھ میں پیپلزپارٹی سے اتحاد ختم ہونے کے بعد ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کو خاص اہمیت دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔