ابوظہبی فنڈنے نیلم جہلم پراجیکٹ کے 10 کروڑڈالر روک لیے

قرضہ پی ٹی سی ایل کی خریداراتصلات کی ادائیگی سے منسلک،منصوبہ تاخیرکا شکار


Zafar Bhutta September 29, 2012
قرضہ پی ٹی سی ایل کی خریداراتصلات کی ادائیگی سے منسلک،منصوبہ تاخیرکا شکار

ابوظہبی فنڈ(اے ڈی ایف) نے آزادکشمیرمیں تعمیرہونے والے 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کیلیے پاکستان کودیے جانے والے 10 کروڑڈالرروک لیے۔

اے ڈی ایف ابوظہبی حکومت کی طرف سے ترقی پذیرملکوں کوترقیاتی منصوبوں کیلیے رعایتی شرح سودپرفنڈزجاری کرتاہے۔نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹرلیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد زبیرنے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امورکوبتایاکہ فنڈزنے اس قرضے کو پی ٹی سی ایل کی پرائیویٹائزیشن کے ضمن میں اتصلات کی آدائیگی سے منسلک کردیاہے۔

انھوںنے بتایاکہ اس پراجیکٹ کیلیے ایگزم بینک چائناسے ملنے والا44 کروڑ80 لاکھ ڈالرقرضہ بھی تعطل کاشکارہے کیونکہ چائنااسٹیٹ کونسل نے ابھی اس کی منظوری نہیں دی۔انھوںنے بتایاکہ اس منصوبے کو 2016 ء تک مکمل ہوناتھا لیکن مالی مشکلات اس میں تاخیرکا سبب بن رہی ہیں۔نیلم جہلم ہائیڈروپاورکمپنی اس منصوبے کیلیے اسلامی ترقیاتی بینک دی گئی 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکی مالی امدادسے آلات اورمیٹریل کی خریداری کے ضمن میں ایل سی بھی نہیں کھول پارہی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں