آسٹریلیا دبئی ٹیسٹ میں شکست پر جونسن کے متنازع آئوٹ کا رونا رونے لگا

بیٹسمین کےجوتے کا سایہ اس طرح پڑرہا تھا کہ لائن کےاوپر یا اندر ہونے کےحوالے سےاندازہ لگانا دشوار ہوگیا،آسٹریلوی میڈیا

تھرڈ امپائر نائجل لانگ نے چار کیمروں سے حاصل مختلف زاویوں سے فوٹیج کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد اسٹمپڈ قرار دیا تھا، فوٹو : فائل

RAWALPINDI:
آسٹریلیا دبئی ٹیسٹ میں شکست پر مچل جونسن کے متنازع آئوٹ کا رونا رونے لگا۔


مچل جانسن یاسر شاہ کی گیند پر اسٹمپڈ ہوئے تھے، فیصلہ تھرڈ امپائر نائجل لانگ کو بھیجا گیا جنھوں نے چار کیمروں سے حاصل مختلف زاویوں سے فوٹیج کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد انھیں اسٹمپڈ قرار دیا تھا، آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیٹسمین کے جوتے کا سایہ اس طرح پڑرہا تھا کہ لائن کے اوپر یا اندر ہونے کے حوالے سے اندازہ لگانا دشوار ہوگیا، لانگ نے خاطر خواہ شواہد موجود نہ ہونے کے باوجود جونسن کو آئوٹ قرار دیا جو مزاحمت جاری رکھے ہوئے تھے۔
Load Next Story